ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یہاںاو آئی سی کے جموں وکشمیر رابطہ گروپ کے اجلا س سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔
صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ عالمی بر ادری کشمیر ی عوام کو حق خوداردیت دلا نے کا وعدہ پورا کرے ، مقبو ضہ کشمیر میں نا فذ بھارت کے کالے قوانین کی بدولت کشمیر ی عوام کا جینا دو بھر کر دیا گیا ہے ، مقبو ضہ کشمیر میں مختلف مقامات پر گمنا م قبروں کی دریا فت اس با ت کا ثبوت ہے کہ بھا رتی فورسز کو کشمیر ی عوام کی نسل کشی اور قتل عام کی کھلی چھٹی دی گئی ہے ، کشمیری عوام عالمی بر ادری خصوصاً امت مسلمہ کی جانب سے ان کے جا ئز حق کی حمایت کے منتظر ہیں، او آئی سی کے رکن ممالک بھا رت پر ظالما نہ کا لے قوانین کے خاتمے ،گمنا م اجتما عی قبروں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور انسانی حقوق کی خلا ف ورزیا ں بند کرنے کیلئے دبا ئو ڈالیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یہاںاو آئی سی کے جموں وکشمیر رابطہ گروپ کے اجلا س سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی پروفیسر اکمل الدین احسان اوگلو کی زیر صدرات اس اجلا س میں پاکستان، ترکی، سعودی عرب اور نا ئیجر کے وزراء خارجہ اور سفارتی وفود نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کل جما عتی حریت کا نفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے مقبو ضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، بھا رتی افواج کے نہتے کشمیریوں پرمظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی۔ صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے رابطہ گروپ کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر ی قوم کی جا نب سے کشمیر کا ز کی غیر مشروط حمایت کرنے پر او آئی سی او ر اس کے ممبر ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم ممالک کی جانب سے مسلسل حما یت سے ہما رے حوصلے بلند ہو ئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیر ی عوام کے حق خوداردیت کو تسلیم کیا گیا ہے اور بھا رتی قیادت نے بھی کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دینے کا وعدہ کیا تھا ،65سال گذر گئے عالمی بر ادری اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔انہوں نے کہا کہ بھا رت نے بھی اپنے وعدہ پورانہیں کیا ،1989میں کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت مسلح جدو جہد کا حق استعمال کر نے کا فیصلہ کیا ، جس کے نتیجہ میں بھا رت نے7لا کھ فوج مقبو ضہ کشمیر میں داخل کر کے اس جنت نظیر وادی کوچھا ئونی میں تبدیل کر دیا ،90ہزار کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں کو پا بند سلا سل کیا گیا ۔ مقبو ضہ کشمیر میں ایک خاندان بھی ایسا نہیں ہو گا جسے المیہ سے نہ گزرنا پڑا ہو ۔ صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ او آئی سی مقبو ضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں اور اجتما عی قبروں کی تحقیقات کیلئے اپنا کمیشن مقبو ضہ کشمیر بھیجے