مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔

بھارتی فوج نے نوجوان کو ضلع کے علاقے رفیع آباد میں جاری محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ جس کے بعد علاقے میں گذشتہ روز سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔

ادھرزخمی نوجوان عارف صوفی سری نگر میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے۔ نوجوان کو ضلع کلگام میں بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store