کشمیری آج کشمیر کے پاکستان سے الحاق کا دن منا رہے ہیں

کشمیری آج کشمیر کے پاکستان سے الحاق کا دن منا رہے ہیں کشمیری آج کشمیر کے پاکستان سے الحاق کا دن منا رہے ہیں

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج پاکستان کے ساتھ کشمیر کے الحاق کا 71 واں دن اس عہد کی تجدید سے منائینگے کہ پوری ریاست کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک حق خودارادیت کے حصول کی تحریک جاری رکھی جائے گی۔

یہ دن 19 جولائی 1947ء کو آل جموں اور کشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم پرمنظور کی جانے والی اس قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس میں کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کامطالبہ کیاگیا تھا۔

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ یہ دن قومی جوش وجذبے سے منایاجائے تاکہ بین الاقوامی برادری کو واضح پیغام دیا جاسکے کہ پاکستان پورے کشمیر کے الحاق تک نامکمل ہے۔

آج آزاد کشمیر میں عام تعطیل ہے اس دن کے موقع پر ریاست بھر میں سیمینار وں، ریلیوں اور تقاریب کا اہتمام کیاجائے گا تاکہ دن کی اہمیت کو اجاگر کیاجاسکے۔دن کی مناسبت سے مظفر آباد میں ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیاگیا ہے۔

install suchtv android app on google app store