اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں کی وسیع پیمانے پر تحقیقات پر زور

اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ورزیوں کی وسیع پیمانے پر تحقیقات پر زور فائل فوٹو اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ورزیوں کی وسیع پیمانے پر تحقیقات پر زور

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنے دفتر کی جانب سے پہلی رپورٹ کے اجراء کے بعد اس بارے میںعالمی تحقیقات پر زور دیا ہے۔

زید رعد الحسین نے کہا کہ وہ انسانی حقوق کونسل سے کہیں گے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جامع آزادانہ عالمی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن کے قیام پر غور کرے جس کا اگلے ہفتے نیا سیشن شروع ہوگا۔ انکوائری کمیشن اقوام متحدہ کا اعلیٰ سطح کا تحقیقاتی ادارہ ہے جو اس وقت شام کے تنازعے جیسے بڑے بحرانوں کی تحقیقات کے لئے مخصوص ہے۔ 49 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے مطابق بھارتی سیکورٹی فورسز نے 2016 ء سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے لاتعداد شہریوں کو شہید اورزخمی کیا۔

install suchtv android app on google app store