مقبوضہ کشمیر میں آج بھی مکمل ہڑتال، سری نگر سمیت جنوبی حصوں میں کرفیو نافذ

مقبوضہ کشمیر میں آج بھی مکمل ہڑتال، سری نگر سمیت جنوبی حصوں میں کرفیو نافذ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی مکمل ہڑتال، سری نگر سمیت جنوبی حصوں میں کرفیو نافذ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف آج دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی جارہی ہے جب کہ جنوبی حصوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 17 نوجوانوں کی شہادت پر کشمیری سراپا احتجاج ہیں اور وادی بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔

حریت رہنماؤں کے اعلان پر شہیدوں سے اظہار یک جہتی کے لئے کل شوپیاں تک بھارت مخالف احتجاجی مارچ بھی کیا جائے گا جب کہ احتجاج سے خوفزدہ قابض انتظامیہ نے سری نگر اور جنوبی علاقوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ 

وادی میں اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے مکمل بند ہیں جب کہ سری نگر سمیت جنوبی حصوں میں کرفیو نافذ ہے۔

مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق گھروں میں بدستور نظر بند ہیں جب کہ یاسین ملک کو تین روزہ ریمانڈ پر سری نگر کی سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ یکم اپریل کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے شوپیاں اور اسلام آباد کے اضلاع میں سرچ آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں 17 نوجوان شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ 

install suchtv android app on google app store