حریت پسند کشمیری رہنما افضل گورو کی آج پانچویں برسی

معروف کشمیری حریت رہنما افصل گورو فائل فوٹو معروف کشمیری حریت رہنما افصل گورو

معروف کشمیری حریت رہنما افصل گورو کی آج پانچویں برسی منائی جا رہی ہے۔ افصل گورو کو نو فروری دوہزار تیرا کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے فرضی کیس میں انتہائی خفیہ طور پر پھانسی دے دی گئی تھی۔

30 جون 1969 کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں پیدا ہونے والے افضل گورو نے اپنی ابتدائی زندگی میں ایک ہونہار اور ذہین طلب علم کی حیثیت سے شہرت پائی۔ افضل گورو ایم بی بی ایس کا طالب علم تھے۔ کشمیر میں بھارتی ظلم اور غلامی کے احساس نے گورو کو ڈاکٹر کے بجائے ایک آزادہ پسند مجاہد بننے پر مجبور کر دیا۔

افضل گورو کی مقبوضہ کشمیر میں مقبولیت بھارتی حکام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی تھی۔ بھارت نے 9 فروری 2013 کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے فرضی کیس میں افضل گورو کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں بلا ثبوت عوامی خواہش کے نظریہ ضرورت کے تحت خفیہ طور پر پھانسی دے کر جیل کے احاطے میں ہی دفنا دیا۔

افضل گورو کی اپنے مشن کے ساتھ وابستگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس مجاہد آزادی نے آخری خط میں اپنے خاندان کے افراد سے گذارش کی کہ وہ اُنھیں پھانسی دیے جانے پر افسوس کرنے کے بجائے ان کو حاصل ہونے والے مقام کا احترام کریں اور جدوجہد آزادی جاری رکھیں۔

 

install suchtv android app on google app store