ایک دن ضرور سرینگر میں کشمیر کی آزادی کا جشن منائیں گے: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ بندوقوں اور مظالم سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلا نہیں جاسکتا وہ دن ضرور آئے گا جب ہم سری نگر میں کشمیر کی آزادی کا جشن منائیں گے۔

مظفر آباد میں مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ میرادل نا صرف مصنوعی لکیر کے اس پار بسنے والے کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے بلکہ میری رگوں میں بھی کشمیر کا خون ہے، جو زخم مقبوضہ وادی کے کشمیریوں کو لگتا ہے اس کا درد ہم محسوس کرتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ اب وقت بدل چکا ہے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو جبر سے نہیں دبایا جاسکتا، دعا کریں کہ وہ دن ضرور آئے جب ہم سری نگر میں کشمیر کی آزادی منائیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن میں آزاد کشمیر کی عوام نے مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کسی مخالف کو ایک نشست بھی جیتنے نہیں دی،یہاں کی عوام میاں نوازشریف اور شیر کے ساتھ ہیں۔

install suchtv android app on google app store