کشمیر میں بھارتی مظالم ناقابل قبول ہیں، اسلامی تعاون تنظیم

کشمیر میں بھارتی مظالم ناقابل قبول ہیں،اسلامی تعاون تنظیم کشمیر میں بھارتی مظالم ناقابل قبول ہیں،اسلامی تعاون تنظیم

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد نے ایک بار پھر حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ بھارت کو فوری طور پر کشمیریوں پرمظالم کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے کشمیر کے حوالے سے جدہ میں منعقدہ ایک سیمینار اور تصویری نمائش سے خطاب میں بھارتی حکومت سے کہا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں پر امن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال بند کرے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بھارتی مظالم عالمی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں اور یہ کسی بھی مسلم ملک کا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ خطے کے پائیدار قیام امن کےلئے بھی انتہائی اہم ہے کیونکہ دو جوہری ملک اسی تنازع کی وجہ سے ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔

انکا کہنا تھاکہ اسلامی عالمی تنظیم پہلے بھی کشمیریوں کے جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

install suchtv android app on google app store