مقبوضہ کشمیر: عید کے دوسرے روز بھی بھارتی بربریت، شیلنگ سے 1 شہید

مقبوضہ کشمیر: عید کے روز بھی بھارتی بربریت، شیلنگ سے 1 شہید مقبوضہ کشمیر: عید کے روز بھی بھارتی بربریت، شیلنگ سے 1 شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج عید کے دوسرے روز بھی مظالم سے باز نہ آئی، آننتناگ میں اسلام کے حق میں نعرے لگانے والے کشمیریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کر دی، پلوامہ میں کشمیریوں نے پاکستانی جھنڈے لہرائے اور بھارتی ترنگے کو نذر آتش کر دیا۔

مقبوضہ وادی میں کشمیری بہن بھائی عید کے روز بھی بھارتی فوج کے ظلم سے محفوظ نہیں۔ آننتناگ میں کشمیریوں اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے لگانے پر بھارتی فوج نے کشمیریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی۔

پیلٹ گنز سے کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جھڑپوں میں متعدد کشمیری زخمی ہو گئے۔ کلغام میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کا بہانہ بنا کر ایک شہری کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے حریت رہنماء یاسین ملک کو گرفتار کر کے سری نگر کی سینٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store