دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں فائل فوٹو دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

دنیا بھر کی طرح مقبوضہ کشمیری میں بھی کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں مقبوضہ وادی میں حریت رہنماؤں کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے ادھر قابض فوجیوں نے مقبوضہ وادی میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں،،تاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام پہنچایا جائے کہ بھارت نے کشمیریوں کا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت سلب کررکھا ہے۔

دنیا بھر میں موجود کشمیری شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے لندن،واشنگٹن اور نیویارک سمیت برسلز میں بھی کشمیری سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کررہے ہیں،،کشمیریوں کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ اور اقوام عالم کا نامکمل ایجنڈا ہے جس کو سیکورٹی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

ادھر مقبوضہ وادی میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے،،تعلیمی اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ کئی مقامات پر سخت ناکہ بندی اور غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کئے جانے کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں،،کشمیریوں نے مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی حکومت کی تقریب کا بھی بائیکاٹ کیا اوراپنے شدید ترین ردعمل کا اظہارکیا۔

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد آزادی کی تقریب میں بھارت سے شہریوں کو لا کر جلسہ منعقد کیا گیا ہےاور اس نام نہاد جلسے کی سیکورٹی کےلئے ہزاروں کی تعداد میں پولیس اور فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے جو سیکورٹی کی بجائے کشمیری شہریوں کو حراساں کررہے ہیں،،کشمیریوں کی بڑی تعداد نے قابض فوجیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر قابض فوجیوں نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جس سے درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔

علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز پہلے ہی معطل کردی گئی تھی،،بھارتی فورسز گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی لے رہی ہیں اور سڑکوں پر ناکے لگائے گئے ہیں۔ لوگوں کو احتجاجی مظاہروں اور پاکستانی پرچم لہرانے سے روکنے کے لیے سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں جبکہ سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ کئی حریت رہنماؤں کو گرفتار اور کئی کو گھروں میں جبری نظر بند کردیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store