مظفرآباد: کوئلے کی کان میں دبنے والے 5 مزدور جاں بحق

مظفرآباد: کوئلے کی کان میں دبنے والے 5 مزدور جاں بحق مظفرآباد: کوئلے کی کان میں دبنے والے 5 مزدور جاں بحق

گزشتہ روز مظفر آباد میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے زخمی ہونے والے پانچ مزدور دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے ہیں، جاں بحق افراد کا تعلق خیبر پختون خواہ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں کوئلہ کی کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا ،جس کے نتیجے میں متعدد کان کن دب گئے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جس کے نتیجے میں سات کان کن کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے آج پانچ دوران علاج دم توڑ گئے جبکہ دو زیر علاج ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق کان کنوں کا تعلق صوبہ خیبر پختون خواہ سے ہیں ،جن کی لاشیں آبائی علاقوں میں بھجوانے کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ دوسری جانب ریسکیو ٹیموں میں اپنا آپریشن بھی مکمل کرلیا ہے ۔

install suchtv android app on google app store