کشمیر کمیٹی کا بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے پر شدید تحفظات

کشمیر کمیٹی کشمیر کمیٹی

 کشمیر کمیٹی کے اجلاس  میں  بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا

 کشمیر کمیٹی کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں رضا ربانی، خرم دستگیر، ظفر علی شاہ ، وسیم سجاد شریک ہوئے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر قومی پالیسی بنانے کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے، کشمیر پر حکومت کی پالیسی واضح نہیں ہے ایک طرف بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دے کر تجارت بڑھانے کی باتیں کیں جارہی ہیں دوسری جانب کشمیر جیسے دیرینہ مسئلہ کے حل کی طرف پیش رفت نہیں ہورہی ،کشمیر جیسے تنازعے کو حل کئے بغیر بھارت سے تعلقات کو معمول پر نہیں لایا جاسکتا ،پانچ فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جائے گا،مظلوم کشمیریوں کے حقوق کو اجاگر کرنے کے لئے ہفتہ کشمیر منایا جائے گا، ہفتہ کشمیر منانے کے لئے ذیلی کمیٹی قائم کردی گئی ہے

install suchtv android app on google app store