آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرار دادیں پیش

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرار دادیں پیش فائل فوٹو

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرار دادیں پیش کر دی گئیں، ایم کیو ایم کے دونوں ارکان نے ایوان کا بائیکاٹ کر دیا۔

مظفرآباد میں قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار غلام صادق کی صدارت میں ہواَ

مسلم لیگ نواز، آزاد کشمیر کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر نے الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقاریر کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی۔

اس پر متحدہ کے دونوں ارکان واک آوٹ کر گئے۔ کچھ دیر بعد پیش کی گئی قراردادوں میں کہا گیا کہ متحدہ کے ارکان طاہر کھوکھر اور سلیم بٹ کو نااہل قرار دیا جائے ۔الطاف حسین کو برطانیہ سے واپس لا کر مقدمات درج کئے جائیں

install suchtv android app on google app store