مظفر آباد کے نواحی علاقے سید پور میں ایک ہی خاندان کے چار افراد دشمنی کے بھینٹ چڑھ گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاندانی تنازعہ پر بہنوئی نے چھریوں کے وار کرکے چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جن میں میاں ، بیوی اور ان کے دو بچے بھی شامل ہیں۔ واقعے میں ایک پندرہ سالہ لڑکی زخمی بھی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔