حجاب کے خلاف نفرت مقبوضہ کشمیر میں بھی نظر آنے لگی

مقبوضہ کشمیر کا اسکول فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر کا اسکول

مقبوضہ کشمیرکے ایک اسکول میں بھی طالبات اوراساتذہ پرحجاب لینے پرپابندی عائد کردی گئی۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارت کی انتظامیہ کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے بارہ مولا کے ایک اسکول میں طالبات اوراساتذہ پرحجاب لینے پرپابندی عائد کردی گئی۔

اسکول کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر میں طالبات اوراساتذہ کواسکول کی حدود میں حجاب نہ پہننے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے حجاب پرپابندی کی مذمت شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کوسمجھ لینا چاہئیے کہ یہ بھارت کی کوئی ریاست نہیں جہاں مسلمانوں لڑکیوں اورخواتین کوزبردستی حجاب لینے سے روکا جائے۔ مقبوضہ کشمیرکی لڑکیاں اورخواتین حجاب پرپابندی برداشت نہیں کریں گی۔

بھارتی ریاست کرناٹک سمیت مختلف ریاستوں میں تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store