پاکستان کی بھارتی فورسزکے ہاتھوں 3 کشمیری نوجوانوں کے قتل کی مذمت

پاکستان کا 3 کشمیری نوجوانوں کے قتل کی مذمت فائل فوٹو پاکستان کا 3 کشمیری نوجوانوں کے قتل کی مذمت

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکےہاتھوں تین کشمیری نوجوانوں کےقتل کی مذمت کرتے ہوئے دو ہزار اٹھارہ اور دو ہزار انیس کی رپورٹس میں ماورائےعدالت قتل کی تحقیقات کےمطالبہ کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قابض افواج کی جانب سےمقبوضہ کشمیرمیں قتل عام کی مذمت کرتاہے۔

ضلع بارہ مولہ میں گزشتہ دو روزمیں تین کشمیری نوجوانوں کوشہیدکیاگیا، پندرہ اگست دو ہزار انیس کےبھارتی غیرقانونی اقدامات سےاب تک پانچ سو اسی سےزائدکشمیری شہید کئے جاچکے۔

پرتشددکارروائیاں ہندوتواپالیسی پرعمل پیرابی جےپی کی انتہاپسندسوچ کی عکاس ہیں ، بھارتی افواج طاقت کےاستعمال کےباوجودکشمیریوں کومحکوم بنانےمیں ناکام رہی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ دو ہزار اٹھارہ اور دو ہزار انیس کی رپورٹس میں ماورائےعدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائیں، اقوام متحدہ کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق مسئلہ کشمیرکےحل کیلئےکرداراداکرے

install suchtv android app on google app store