بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیری کی بیٹی کی ویڈیو نے سب کو رلا دیا

بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیری کی بیٹی کی ویڈیو نے سب کو رلا دیا فائل فوٹو بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیری کی بیٹی کی ویڈیو نے سب کو رلا دیا

بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری شہری کی بیٹی کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاست دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، قابض فورسز نے دو روز میں ایک ڈاکٹر اور تاجر سمیت 9 شہریوں کو شہید کردیا، شہدا میں کشمیری تاجر الطاف بھٹ بھی شامل ہیں جن کی بیٹی کی ویڈیو نے ہر آنکھ کو اشکبار کردیا۔

بھارتی فوج نے شہدا کے لواحقین کو جسد خاکی دینے سے بھی انکار کردیا، شہدا کے لواحقین نے احتجاج کیا تو بھارتی فوج نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار کرکے لیے گئی۔

لواحقین نے کہا کہ وہ تو بس اپنے پیاروں کی اپنے قریب اور اپنے ہاتھوں سے شرعی طریقے سے تدفین کرنا چاہتے ہیں، لیکن بھارتی فوج جنازے نہ دے کر ان کی بے حرمتی کررہی ہے۔ الطاف بھٹ کی کم سن بیٹی نے بتایا کہ ’بھارتی فوج اس کے بابا کو شہید کرکے ہنستے رہے۔ کشمیری بیٹی کی المناک اور دل سوز ویڈیو پر ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔‘

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 روز میں 9 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔ آج کلگام میں پانچ کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔ ایک روزقبل سری نگر کے علاقے حیدرہ پورہ میں چارکشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store