مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بر بریت، مزید 4 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بر بریت، مزید 4 کشمیری شہید فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بر بریت، مزید 4 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بر بریت کا سلسلہ نہ رک سکا۔ سری نگر میں تین کشمیری تاجروں اور ایک سرجن ڈاکٹر کو شہید کر دیا۔قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں چاروں کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔ شہادتوں کے بعد وادی میں ماحول کشیدہ ہو گیا۔

قابض فورسزنے علاقے کی ناکہ بندی کرکے موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی۔

حیدرپورہ اورقریبی علاقوں میں بھارتی فورسزکا نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے۔ گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزنے گزشتہ ماہ بیس کشمیریوں کو شہید اورچھ گھر تباہ کردئیے تھے۔

install suchtv android app on google app store