بھارت کا کشمیر پر ناجائز قبضے کیخلاف آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

  • اپ ڈیٹ:
بھارت کا کشمیر پر ناجائز قبضے کیخلاف آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے فوٹو فائل بھارت کا کشمیر پر ناجائز قبضے کیخلاف آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ رپوٹ کے مطابق یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ بھارت کے گیر قانونی قبضے کے خلاف اختجاجی مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

صدر عارف علوی نے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے جموں و کشمیر پر غیرقانونی طور پر قبضہ کیا تھا۔ 

صدر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

انہوں نے کہا کہ 7 دہائیوں میں بھارت نے کشمیری عوام کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا مگر اس کے باوجود کشمیریوں کا عزم متزلزل نہیں ہوا۔

دوسری جانب کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیر یوم سیاہ کے موقع پر پاکستان کی یوتھ پارلیمنٹ کے تعاون سے وزارت خارجہ کی طرف سے "ہاں میں کشمیر ہوں” کے عنوان سے ایک آج گانا جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ  ہر سال 27 اکتوبر کو کشمیر میں یوم سیاہ منایا جاتا ہے کشمیریوں کیلئے 27 اکتوبر 1947 کا دن کسی ڈروانے خواب سے کم نہ تھا کیونکہ تب پہلی مرتبہ بھارتی فوج نے اپنے قدم جنت نظیر میں رکھے تھے اور اس وقت سے لے کر آج تک مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے یہ دن یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔

 

 

install suchtv android app on google app store