بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری، مزید 2 نوجوان شہید

بھارتی فوج فائل فوٹو بھارتی فوج

بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیروادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک بار پھر قابض فوج کی بربریت کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد گزشتہ ہفتے کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

بھارتی فوج نے سری نگر اور پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا، دونوں علاقوں میں آپریشن کے دوران قابض فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں میں گھس گئے جب کہ علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران بھارتی فوج کے نام نہاد سرچ آپریشن میں فائرنگ سے شہید نوجوانوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store