دو نوجوانوں‌ کے قتل کیس میں نامزد اپوزیشن لیڈر کا گرفتاری دینے کا اعلان

چوہدری یاسین فائل فوٹو چوہدری یاسین

دو نوجوانوں‌ کے قتل کیس میں نامزد آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر نے گرفتاری دینے کا اعلان کردیا۔


اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری یاسین نے گرفتاری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کو الیکشن میں سازش کے تحت 2 نوجوانوں کو قتل کیا گیا۔

چوہدری یاسین نے الزام عائد کیا کہ مجھے اور میرے بیٹے کو مٹھی جھنڈ کیس میں نامزد کیا گیا، میرے دو بیٹوں کو پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار کیا جو جیل میں ہیں، آج میں قانون کی پاسداری کرتے ہوئے گرفتاری دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے قتل کی ایف آئی آر میں نامزد کر کے میرے بچوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جبکہ مجھے بھی شامل تفتیش کیا۔

چوہدری یاسین نے کوٹلی اور چڑھوئی کےعوام اورپی پی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی زندگی کے دوران 9 الیکشنز لڑے، حال ہی میں ہونے والے الیکشن میرے لئے مشکل ترین تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا، جس کے دوران ضلع میرپور کے علاقے کوٹلی میں واقع مٹھی جھنڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس سے تحریک انصاف کے کارکن سمیت دو نوجوان جاں بحق ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store