آزاد کشمیر اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ

  • اپ ڈیٹ:
آزاد کشمیر ضمنی انتخاب فائل فوٹو آزاد کشمیر ضمنی انتخاب

آزاد کشمیر کے دو حلقوں ایل اے 12 کوٹلی اور ایل اے 3 میرپور پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کے وقت کا آغاز ہو گیا ہے جو بغیر وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

ایل اے 3 میر پور کی نشست صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے اور ایل اے 12 کوٹلی چڑھوئی کی نشست پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین نے خالی کی تھی۔

ایل اے 12، کوٹلی چڑھوئی میں ووٹرزکی مجموعی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 428 ہے۔ یہ حلقہ دولیا جٹاں، کالا ڈب، چڑھوئی شہر، دھمال اور لائن آف کنٹرول تک پھیلا ہوا ہے۔

حلقے میں 198 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 101 پولنگ اسٹیشن کو حساس ترین اور 36 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ایل اے 12 کوٹلی میں ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 14 امیدوار حصہ لے رہے ہیں اور حلقے کی حساس صورت حال کے باعث یہاں پاک فوج کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پرموجود ہوں گے۔

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 3 میرپور میں 148 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ یہ سیٹ پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان محمود کے صدر بننے کے باعث خالی ہوئی تھی۔

ایل اے 3 کے 148 پولنگ اسٹیشنز کے لیے 147 پریزائیڈنگ افسران اور 57 دیگر عملے کے افراد تعینات کیے گئے ہیں۔

اس حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 85 ہزار 917 ہے، یہ انتخابی حلقہ خان پور، کھاڑک، رٹھوعہ محمد علی، تھوتھال، سنگھوٹ، میونسپل کارپوریشن کے علاقوں اور نیو سٹی کے اے سے لے کر ایف تک سیکٹرز کے علاقوں پر مشتمل ہے۔

حلقہ ایل اے تھری میں نمایاں امیدواروں میں مسلم لیگ نون کے چوہدری محمد سعید، پی ٹی آئی کے یاسر سلطان چوہدری اور پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اشرف شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store