آزاد کشمیرکا وزیراعظم کون بنے گا؟ بڑا فیصلہ ہو گیا

آزاد کشمیرکا وزیراعظم کون بنے گا فایل فوٹو آزاد کشمیرکا وزیراعظم کون بنے گا

آزاد کشمیرکا وزیراعظم کون بنےگا؟ وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمٰی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے۔

کشمیر میں حکومت سازی پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں بیرسٹر سلطان،سردارتنویرالیاس،خواجہ فاروق اوراظہرصادق شریک ہوئے، اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور بھی شریک تھے۔

آزاد کشمیر کے کون کونسے بڑے نام الیکشن جیتنے میں کامیاب رہے؟

اجلاس میں کشمیرکے وزیراعظم،اسپیکر اورڈپٹی اسپیکرکےناموں پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے بیرسٹرسلطان محمود، خواجہ فاروق، تنویرالیاس اور اظہر صادق نے الگ الگ ملاقات بھی کی، وزیراعظم نے ہر امیدوار سے پندرہ پندرہ منٹ کی ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آزادکشمیر کی وزارت عظمٰی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے ہیں۔

ملاقات کے بعد بیرسٹر سلطان اور تنویر الیاس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزارت عظمیٰ کا فیصلہ عمران خان کا اختیار ہے وہ جسے بھی نامزد کریں گے انہیں قبول ہوگا۔

install suchtv android app on google app store