کوٹلی آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کارکنان کا قتل: پی پی رہنما کا بیٹا گرفتار

گرفتار فایل فوٹو گرفتار

آزاد کشمیر انتخابات میں دو پی ٹی آئی کارکنان کے قتل کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری یاسین کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ، مقتول کے ورثا کی ایف آئی آرمیں چوہدری یاسین اور بیٹے نامزد ہیں۔

انتخابات کےدوران کوٹلی کےعلاقہ چڑھوئی میں دو پی ٹی آئی کارکنان کے قتل کیس میں پولیس نے پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری یاسین کے بیٹے شاہنواز یاسین کو گرفتار کرلیا۔

مقتول کے ورثا کی ایف آئی آرمیں چوہدری یاسین اور بیٹے نامزد ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی پی ٹی آئی کارکنان کے قتل کا نوٹس لے رکھا ہے۔

یاد رہے آزادکشمیرالیکشن میں پولنگ کے دوران فائرنگ سے جاں بحق پی ٹی آئی کارکنان کے قتل کا مقدمہ پی پی رہنماچوہدری یاسین کیخلاف درج کیا گیا تھا، درج مقدمے میں چوہدری یاسین ، 2بیٹوں سمیت 4 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

خیال رہے چوہدری یاسین حالیہ انتخابات میں دو حلقوں سے کامیاب ہوئے ہیں ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے، انتخابات کے دوران چڑھوئی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے آزاد کشمیرمیں چوہدری یاسین کو سیاسی انتقام کا نشانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا قاتلانہ حملہ چوہدری یاسین پر ہوا اورمقدمہ بھی ، پولیس نے حملہ آوروں کےبجائےالٹا چوہدری یاسین پرایف آئی آر درج کرلی، سیاسی انتقام بند نہ ہواتوآزاد کشمیر میں خوداحتجاج کی سربراہی کروں گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 2افراد کے قتل کےواقعےمیں براہ راست پی پی امیدوارکومجرم ٹھہرایاگیا، یہ کیسی ریاست ہےعمران خان کیخلاف تقریر پرتو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے، سیٹ جیت لو تو قتل کا مجرم بنادیا جاتا ہے، انصاف کا تقاضہ تو یہ تھا کہ دو افراد کے قتل پرجوڈیشل انکوائری ہوتی

install suchtv android app on google app store