ایل اے 43 میں دوبارہ گنتی کے باوجود تحریک انصاف کامیاب

ایل اے 43 میں دوبارہ گنتی کے باوجود تحریک انصاف کامیاب فائل فوٹو ایل اے 43 میں دوبارہ گنتی کے باوجود تحریک انصاف کامیاب

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقے ایل اے 43 ویلی 4 میں دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف کے جاوید بٹ پھر کامیاب ہوگئے۔

دوبارہ گنتی کے بعد ایل اے 43 ویلی 4 کا نتیجہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق تحریک انصاف کے جاوید بٹ 782 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ دوبارہ گنتی پر مسلم لیگ ن کی امیدوار نسیمہ وانی کو 720 ووٹ ملے۔ 

مسلم لیگ ن کی امیدوار نسیمہ وانی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں ن لیگ کی امیدوارنسیمہ وانی کا کا کہنا تھاکہ نتائج کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صبح ریٹرننگ افسر پر دباؤ ڈالا گیا، شیخ راشد شفیق نے ریٹرننگ افسر سے بحث وتکرار کی۔

نسیمہ وانی کا کہنا تھاکہ دوبارہ گنتی کاعمل درست رہا تاہم چند پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی کی اطلاعات آئیں۔

install suchtv android app on google app store