آزاد کشمیر انتخابات: نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نا کروں گی، مریم نواز

  • اپ ڈیٹ:
آزاد کشمیر انتخابات: نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نا کروں گی، مریم نواز فائل فوٹو آزاد کشمیر انتخابات: نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نا کروں گی، مریم نواز

سماجی رابطوں کے ویب سائٹ ٹوئیٹر پیغام  مریم نواز نے کہا کہ میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نا کروں گی۔ میں نے تو ۲۰۱۸ کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نا اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔ ورکر اور ووٹرز کو شاباش دی ہے۔ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، جماعت جلد فیصلہ کرے گی انشاءاللّہ۔

ادھر پیپلز پارٹی کے چئرمین بلاول بھٹو نے بھی کشمیر انتخابات کے نتائج پر سوالات اٹھا دیے انکا کہنا تھا PTIنے #AJKElections2021 میں تشدداوردھاندلی کا سہارالیا،ECPانتخابی قواعدکی خلاف ورزیوں پر PTIکے خلاف کارروائی میں ناکام رہا،اس کے باوجود پہلےسے3 نشستیں زیادہ لےکرAJKمیں پی پی پی11نشستوں کےساتھ اپوزیشن کی سب سےبڑی جماعت کےطورپرسامنےآئی ہے،مجھے بہترین جدوجہدکرنےوالی PPPAJK پر فخر ہے۔

 

یاد رہے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات  اب تک کے غیر سرکاری اعر غیر حتمی نتائج کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کر لی جس کے بعد وہ باآسانی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے ہونے والی پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 25 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے۔

 

install suchtv android app on google app store