آزاد کشمیرانتخابات: کوٹلی میں سیاسی جماعتوں میں تصادم, ہلاک افراد کی تعداد دو ہو گئی

الیکشن فائل فوٹو الیکشن

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات کے دوران کوٹلی میں دو سیاسی جماعتوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ہلاک افراد کی تعداد دو ہو گئی۔

ایس ایس پی راجا محمد اکمل خان کے مطابق کوٹلی کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ہوا، جھگڑے کے بعد فائرنگ سے ایک کارکن جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

بعد ازاں فائرنگ کا ایک اور زخمی دوران علاج دم توڑ گیا جس کے ہلاکتوں کی تعداد ہو گئی جبکہ دو افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

راجا محمد اکمل خان نے بتایا کہ تصادم کے دوران جاں بحق ایک نوجوان کی شناخت ظہیر کے نام سے اور دوسرے کی رمضان کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کی مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور علاقے کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے، پولنگ کا عمل بھی بلا تعلطل جاری ہے۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، آزاد کشمیر میں 33 اور پاکستان میں کشمیری مہاجرین 12 نشستوں پر ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store