کشمیر کا الیکشن شفاف ہوا توپیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی: یوسف رضا گیلانی

  • اپ ڈیٹ:
یوسف رضا گیلانی فائل فوٹو یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیر کا الیکشن شفاف ہوا توپیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران امت مسلمہ کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

سابق وزیراعظم کا دوران گفتگو موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔

انھوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کی گمشدگی بری خبر ہے، تفتیش جاری ہے امید ہے جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ کابل کے حالات ٹھیک ہوں گے تو اسلام آباد کے حالات ٹھیک ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت مظالم ڈھا رہا ہے، آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

install suchtv android app on google app store