آزاد کشمیر انتخابات: وزارت داخلہ نے رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی

الیکشن فائل فوٹو الیکشن

وزارت داخلہ نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ کو خط لکھا گیا جس میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران سکیورٹی کے لیے رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کی گئی۔

وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوران رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 25 جولائی کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں رینجرز اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، آزاد کشمیر حکومت کو ان کی ضرورت کے تحت رینجرز اہلکار فراہم کیے جائیں گے

install suchtv android app on google app store