ن لیگ کا لندن میں ہونے والا اجلاس اچانک کیوں ہو گیا ملتوی؟ بڑی وجہ نے ن لیگی کارکنوں کو پریشان کر دیا

  • اپ ڈیٹ:
  • زمرہ پاکستان
شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا مسلم لیگ ن کا اہم ترین اجلاس فائل فوٹو شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا مسلم لیگ ن کا اہم ترین اجلاس

شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا مسلم لیگ ن کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہوگیا۔

 ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے بڑوں کی لندن میں ہونے والی بیٹھک منسوخ ہوگئی ہے۔ آج نواز شریف کا میڈیکل چیک اپ ہونا ہے جس کے باعث اہم ترین اجلاس کچھ وقت کیلئے ملتوی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع اور الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی کے حوالے سے ن لیگ کا اہم ترین اجلاس لندن میں ہوگا۔

اجلاس میں شرکت کیلئے پرویز رشید، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف ، ملک احمد خان، رانا تنویر سمیت دیگر لندن میں موجود ہیں۔

install suchtv android app on google app store