ڈی جی آئی ایس پی آر اور اداکارہمایوں سعید ایک ہی راہ پرچل پڑے، ٹویٹ نے وضاحت کردی

نامور اداکار ہمایوں سعید فائل فوٹو نامور اداکار ہمایوں سعید

نامور اداکار ہمایوں سعید اور ترجمان پاک فوج آصف غفور کے درمیان ٹوئٹر پر دلچسپ مکالمہ ہوا ہے جس میں ہمایوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے لیے نیک تمنائوں اور پاک فوج پراعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر اپنی اور میجر جنرل آصف غفور کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں دونوں نہایت خوش ایک دوسرے سے گلے مل رہے ہیں۔ ہمایوں سعید نے تصویر کے ساتھ پیغام لکھا ” ترجمان پاک فوج سے ملاقات کرکے ہمیشہ بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔ آصف غفور بہت عاجز اورپر جوش انسان ہیں جو میڈیا ممبران کا احترام اور ان کی عزت کرتے ہیں۔ خدا ترجمان پاک فوج کو صحت اور خوشیاں دے۔ اس کے ساتھ ہی ہمایوں سعید نے پاک فوج پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ”ہمارے پاس تم ہو“ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

  

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہمایوں سعید کی ٹوئٹ کے جواب میں کہا تمہارا شکریہ ہیرو ہمایوں سعید۔ انہوں نے ہمایوں سعید کے مقبول ڈرامے ”میرے پاس تم ہو“ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ”میرے پاس تم ہو“ سے ”ہمارے پاس تم ہو“ تک۔ قوم کی حمایت اورپاک فوج پر اس کا اعتماد ہمارا فخر ہے۔ مجھے معلوم ہے یہ جملہ آپ کے دل کے قریب ہے”آرام سے سوجائو ہم ہیں نا“۔

 

اس کے ساتھ ہی ترجمان پاک فوج نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وطن کے لیے جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر ہمایوں سعید اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس مکالمے کو بڑا دلچسپ قرار دے کر سراہا جا رہا ہے اور یہ گفتگو سوشل میڈیا صارفین کے زیر بحث بھی آئی ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store