وہ لاہور کو پیرس بناتے رہے کپتان نے واشنگٹن کو لاہور بنا دیا: فیصل جاوید

  • اپ ڈیٹ:
عمران خان کا جلسے سے خطاب فائل فوٹو عمران خان کا جلسے سے خطاب

 وزیر اعظم عمران خان کا ہر اقدام ہی میڈیا کی زینت بن جاتا ہے لیکن ان کے تین روزہ دورہ امریکہ پر میڈیا اور سوشل میڈیا پر خوب بحث ہو رہی ہے۔ اس بحث میں اس وقت زیادہ شدت دیکھنے میں آئی جب انھوں نے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔

 جلسہ عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات سے پہلے منعقد کیا گیا جس سے یہ امید کی جارہی ہے کہ اس سے میزبان پر بھی ان کی مقبولیت کی دھاک بیٹھ چکی ہو گی۔ شاید واشنگٹن میں کسی بھی پاکستانی وزیر اعظم کا یہ اپنی نوعیت کا واحد جلسہ تھا۔ 

عمران خان کے اس جلسے میں بڑی تعداد میں امریکہ میں مقیم پاکستانی شریک ہوئے تو عمران خان کے جلسوں کے سٹیج سیکرٹری سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام لیے بغیر ٹوئٹر پر لکھا کہ ’وہ لاہور کو پیرس بناتے رہے کپتان نے واشنگٹن کو لاہور بنا دیا۔‘

عمران خان کے جلسے سے امریکی حیران ہوگئے ہو نگے۔ یہ ایک بڑی حقیقت ہے کہ عمران خان ایک پاپولر لیڈر ہیں.جہاں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں متعدد موضوعات پر بات کی وہیں انھوں نے واشنگٹن کے جلسے میں اپوزیشن پر بھی کڑی تنقید کی۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ واپس جا کر بد عنوانی کے الزامات میں گرفتار اپوزیشن رہنماؤں کی جیل سے اے سی اور ٹی وی بھی نکلوا دیں گے۔

install suchtv android app on google app store