سچل ٹی وی کا لوگو سچ کے نام سے تبدیل

سچل ٹی وی سچل ٹی وی

آج تک آپ سچل ٹی وی کا لوگو دیکھ رہے تھے وہ اب سے سچ کے نام سے نظر آئے گا۔ غیرجانبدارانہ رپورٹنگ اور مثبت رجحان کے فروغ کی بدولت سچ ٹی وی کی پذیرائی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ اگر آپ کی پذیرائی شاملِ  حال رہی تو سچ ٹی وی سچ کو منظرعام پر لانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

تئیس مارچ دوہزار دس کو ہم نے سچل کے نام سے اپنی نشریات کا آغاز کیا جس کا مقصد عوام تک سچ کی رسائی، نظریہ پاکستان کی پاسداری، مملکتِ خداداد پاکستان کا استحکام اور معاشرے میں مایوسی پھیلانے کی بجائے مثبت رجحانات کا فروغ تھا۔

 

سچ کی تلاش کے اس کٹھن سفر میں ہمارے راستے میں مشکلات بھی آئیں لیکن ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم اپنی منزل کی جانب بڑھتے جارہے ہیں۔ ہماری یہ کوشش رہی ہے کہ عوام کو تصویر کے دونوں رُخ دکھائے جائیں کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ سچ وہی ہے جو خود بولے اور نظر آئے۔ واقعات کو کہانی اور افسانوی ملمع کاری کے بجائے حقیقت پسندی اور جیسا ہے جہاں ہے کی بنیاد کے تحت ہم آپ تک اطلاعات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔

 

ہمارا مقصد سنسنی پھیلانا نہیں بلکہ خبر ذمہ داری کے ساتھ آپ تک پہنچانا ہے۔ سچ ٹی وی انہی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ بھی اپنی نشریات عوام تک پہنچاتا رہے گا اور خبر کو اُس کی صحیح حقیقت کے مطابق پیش کرتا رہے گا۔

install suchtv android app on google app store