اسلام آباد: سستے بازاروں میں مہنگائی کم نہ ہو سکی

اسلام آباد: سستے بازاروں میں مہنگائی کم نہ ہو سکی سچ ٹی وی گریب

وفاقی دارلحکومت کے سستے بازاوں میں تیسرے ہفتے بھی اشیاخردونوش کی قیمتیں عام آدمی کی دسترس سے باہررہیں۔ بازار انتظامیہ صرف پرائس لسٹ آویزاں کرنے تک محدود ہو کر رہ گئی۔

اسلام آباد کےسستے بازاروں میں اشیا خردونوش کے نرخ کم نہ ہو سکے ۔

پھلوں اور سبزیوں کے نرخ بدستور عام آدمی پہنچ سے باہر ہیں

عوام کا کہنا ہے کہ نہ اسٹالوں کا کرایہ زیاد نہ بجلی گیس کا بل پھر من مانے ریٹس سمجھ سے بالاتر ہیں ۔

عوام کا مزید کہنا تھا کہ بازار میں صرف چیزیں ایک جگہ مل جانے کا فائدہ ہے ۔سی ڈی اے انتظامیہ محض پرائس لسٹ آویزاں کرنے کی حدتک محدود ہے

سستے بازاروں میں سیب 120انار 280کینو 110کیلا 150اور سبزیوں کے نرخ بھی پچاس روپے فی کلو سے کم نہیں تھے ۔

install suchtv android app on google app store