وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر سربراہی کمیشن کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ اس بات کی تحقیقات بھی کرسکے کہ آڈیوز کون ٹیپ کرتا ہے اور کون لیک کرتا ہے۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ حکومت پر سول سوسائٹی اور دیگر کا پریشر تھا کہ آڈیو لیکس کی انکوائری ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کے لیے حکومت کے پاس کوئی مواد ہونا چاہیے، جرم پرائیویسی کی ڈھال نہیں لے سکتا۔
واضح رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا ہے۔