حکومت گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کی حیثیت دینے کا وعدہ ہر صورت پورا کرے گی: علی امین گنڈاپور

اسلام آباد میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کی حثیت دینے کے حوالے سے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس فائل فوٹو اسلام آباد میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کی حثیت دینے کے حوالے سے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس

اسلام آباد میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کی حثیت دینے کے حوالے سے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔

اسلام آباد میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کی حثیت دینے کے حوالے سے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون، وزیراعلی گلگت بلتستان، سیکرٹری امور کشمیر، سیکرٹری خارجہ امور، سیکریٹری دفاع اور دیگر اہم حکام نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کی حیثیت دینے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کی حیثیت دینے کا وعدہ ہر صورت پورا کرے گی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عبوری صوبے کے قیام کے حوالے سے گلگت بلتستان اسمبلی کی متفقہ قرارداد گلگت بلتستان کے عوام کی امنگوں کی عکاس ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کی حیثیت دینے کے حوالے سے مختلف ماڈلز پر تفصیلی غور کیا گیا

کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے قومی مفادات، عوامی امنگوں اور سیاسی اتفاق رائے کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

install suchtv android app on google app store