وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان کیلئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی

وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی فائل فوٹو وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی

وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری انہوں نے اسلام آباد میں گلگت بلتستان کی ترقی کے حوالے سے ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی۔

اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ خزانہ محمد حماد اظہر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خطے میں جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا وہاں علاقے کے مسائل کا موثر حل اور نوجوانوں کو نوکریوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جسے برؤےکار لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی توجہ دیں جائے۔

 

install suchtv android app on google app store