محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کی کے ٹو پر تلاش کے لیے سرچ آپریشن آج تیسرے روز بھی جاری

محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کی کے ٹو پر تلاش کے لیے سرچ آپریشن آج تیسرے روز بھی جاری فائل فوٹو محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کی کے ٹو پر تلاش کے لیے سرچ آپریشن آج تیسرے روز بھی جاری

عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کی کے ٹو پر تلاش کے لیے سرچ آپریشن آج تیسرے روز بھی جاری رہے گا۔

 دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو پر ہلکے بادلوں کے باعث حد نگاہ کم ہے۔

گزشتہ روز کیے جانے والے فضائی سرچ آپریشن میں بھی موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کا پتا نہیں چل سکا تھا۔

لاپتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد سد پارہ نے اپیل کی تھی کہ قوم ان کے والد محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا کرے۔

کے ٹو کی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش میں ریسکیو اراکین نے ہیلی کاپٹرز سے 7 ہزار 800 میٹر بلندی پہ پرواز کی لیکن انہیں کسی بھی قسم کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے کیے جانے والے فضائی سرچ آپریشن میں نامور نیپالی کوہ پیما شرپا چنگ دوا اور ساجد سدپارہ نے بھی حصہ لیا۔

فضائی سرچ آپریشن کے بعد ساجد سدپارہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو پہنچا دیا گیا تھا۔ محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی سرمائی مہم جوئی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ساجد سدپارہ کا اسکردو پہنچنے پر کمشنر بلتستان شجاع عالم اور ڈپٹی کمشنر اسکردو کریم داد چغتائی نے استقبال کیا۔

install suchtv android app on google app store