اسکردو کے کوہ پیماؤں نے شوکا ٹروپیک سر کرکے تاریخ‌ رقم کردی

اسکردو کے کوہ پیماؤں نے شوکا ٹروپیک سر کرکے تاریخ‌ رقم کردی فائل فوٹو اسکردو کے کوہ پیماؤں نے شوکا ٹروپیک سر کرکے تاریخ‌ رقم کردی

بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماوں نے تاریخ رقم کردی، کوہ پیماوں نے شو کا ٹروپیک پر پاکستانی پرچم لہرا دیا۔

بلتستان کے دارالحکومت اسکردو سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماوں نے تاریخ رقم کردی، بلتستان کے چار کوہ پیماوں نکی ٹیم نے شوکا ٹروپیک سر کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکا ٹروپیک سطح سمندر سے 4617 میٹر بلندی پر واقع ہے، اسکردو سے تعلق رکھنے والی 4 رکنی ٹیم نے چوٹی 3 دن میں سرکی۔

ذرائع کوہ پیماوں میں محمد حنیف، عابد سدپارہ، اشرف، محمد رضا شامل ہیں، کوہ پیماوں نے تاریخی کارنامے کو مک اور پاک فوج کے نام کردیا۔

کوہ پیماوں نے کہا کہ سخت موسمی حالات اور پر خطر ٹریک سرکرنا اعزاز ہے، کوہ پیماوں میں ٹورسٹ پولیس کے عابد سد پارہ بھی شامل تھے۔

install suchtv android app on google app store