وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلی گلگت بلتستان فائل فوٹو وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلی گلگت بلتستان

وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خورشید خالد کی ملاقات ہوئی، جس میں ماحول دوست سیاحت پر خصوصی توجہ اور جنگلات کی حفاظت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی و فروغ، اس صنعت میں مقامی لوگوں کیلئے ذیادہ سے ذیادہ روزگار کے مواقع کی فراہمی پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیرِاعلی گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے آئندہ فروری میں منعقد ہونے والے سکیئنگ کے مقابلوں کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ گلگت میں معدنیات کے ذخائر سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور مقامی لوگوں کیلئے ترقیاتی منصوبے بھی زیر غور کیا۔

ملاقات میں وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور خاص طور پر گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے دنیا میں خوبصورت اور موزوں ترین علاقے ہیں۔

وزیرِاعظم عمران خان نے مزید کہا کہ یہ علاقے قدرتی حسن سے مالامال ہیں جبکہ جدید سہولیات فراہم کرکے ان سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store