گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے تک، رینجرز اور ایف سی تعینات

 رینجرز اور ایف سی فائل فوٹو رینجرز اور ایف سی

گلگت: وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہروں پر رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی جس پر پیرا ملٹری فورسز کے ایک ہزار 50 اہل کار تعینات کردیے گئے۔

ایکسپریس کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق وزرت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو بھیجی گئی سمری میں کہا ہے کہ انتخابات کے نتائج کے خلاف بعض سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ 23 نومبر کو ہونے والے مظاہروں میں امن و امان کی صورتحال پیدا ہوئی، حکومت سازی کے دوران امن و امان کی صورتحال قابو رکھنے کے لیے رینجرز اور ایف سی کو تعینات کیا جائے۔

وفاقی کابینہ نے 2 دسمبر 2020ء تک پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کی اجازت دی۔ گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے تک رینجرز کے 450، جی بی اسکاؤٹس کے 410 اہل کار تعینات ہوں گے جبکہ صوبے بھر میں ایف سی کے 200 اہلکار تعینات ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store