جی بی اے 3 الیکشن؛ غیر حتمی ٖغیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار سید سہیل عباس کامیاب ہو گئے

گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے 3 میں پولنگ فائل فوٹو گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے 3 میں پولنگ

گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 3 کے الیکشن میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سید سہیل عباس 6873 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد اقبال 4678 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ جی بی ایل اے تھری میں پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوگئی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی، اس حلقے میں پی ٹی آئی امیدوار جعفرشاہ کے انتقال کے باعث پولنگ ملتوی کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کے لئے تہتر پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جن میں مردوں کے31،خواتین کے35اور7مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں، مجموعی طور پر ڈیڑھ سو پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے، جن میں 81مردوں کےلئےجبکہ 69خواتین کےلئےمختص کئے گئے تھے۔

حلقہ نمبر3میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد41ہزار360ہے، جن میں مرد ووٹرزکی تعداد 22ہزار341 اورخواتین ووٹرز کی تعداد19ہزار19ہے۔

جی بی ایل اے تھری میں آٹھ آزاد سمیت پندرہ امیدواروں میدان میں ہیں، پی ٹی آئی نے مرحوم جعفرشاہ کی جگہ ان کے بیٹے سہیل عباس کوٹکٹ دیا ہے، ن لیگ نےذوالفقارعلی اور ق لیگ نےکیپٹن (ر)محمد شفیع کومیدان میں اتاراہے، پیپلزپارٹی کےصوبائی نائب صدر آفتاب حیدر اس حلقےسے امیدوارہیں اور سابق وزیر تعمیرات محمد اقبال بھی آزاد امیدوارکی حیثیت سے مقابلے میں شامل ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store