گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا نہ پہلے کوئی وجود تھا نہ اب ہے، مریم نواز

گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا نہ پہلے کوئی وجود تھا نہ اب ہے، مریم نواز فائل فوٹو گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا نہ پہلے کوئی وجود تھا نہ اب ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گلگت میں پی ٹی آئی کو بھیک میں ملنے والی چند سیٹیں دھونس، دھاندلی اور مسلم لیگ (ن) سے توڑےگئے امیدواروں کی مرہون منت ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ وفاق میں موجود حکمران جماعت کوپہلی بار یہاں ایسی شکست فاش ہوئی ہے اور یہ شکست آنے والے دنوں کی کہانی سنارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا نہ پہلے کوئی وجود تھا نہ اب ہے، اس کو بھیک میں ملنے والی چند سیٹیں دھونس، دھاندلی اور مسلم لیگ (ن) سے توڑےگئے امیدواروں کی مرہون منت ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سرکاری مشینری کا زور زبردستی اور جبر کے ہتھکنڈوں سے وفاداریاں تبدیل کرانے اور بدترین دھاندلی کے باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے، ہارنے والوں کو ’لوٹا پارٹی‘ سے دگنی سیٹوں کا ملنا کٹھ پتلی پر عوام کا عدم اعتماد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور وفاق کی طرح سادہ اکثریت نہ ملنے کے باوجود پی ٹی آئی کو بیساکھیاں فراہم کرکےحکومت تو بنوا دی جائے گی لیکن اس آئینے میں اپنا چہرہ ضرور دیکھو جو گلگت بلتستان کے عوام نے تمہیں دکھایا ہے۔

install suchtv android app on google app store