عمران خان جانے والے ہیں اور اب ان کو گھر بھیجنا ہو گا، مریم نواز

عمران خان جانے والے ہیں اور اب ان کو گھر بھیجنا ہو گا، مریم نواز فائل فوٹو عمران خان جانے والے ہیں اور اب ان کو گھر بھیجنا ہو گا، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ منہ پر ہاتھ پھیرنے والوں کی پریشانی بلاوجہ نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کی آواز بن کر یہاں آئی ہوں اور مجھے علم نہیں تھا کہ آپ مجھ سے اتنی محبت کرتے ہیں میں آپ کا ہر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ووٹ کا حق بھی صرف ان کا ہے۔ لوگ پریشان اور حکومت سے تنگ آچکے ہیں جبکہ 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ پورا ہوا نہ ملک ٹھیک ہوا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان جانے والے ہیں اور اب ان کو گھر بھیجنا ہو گا اور ویسے بھی منہ پر ہاتھ پھیرنے والوں کی پریشانی بلاوجہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جعلی وزیر اعظم صوبہ گلگت بلتستان کا اعلان کر کے چلے گئے لیکن پاکستان کی سیاست اب بدل چکی ہے۔ آپ لوگوں نے عوام کے چینی اور آٹے کے پیسے جیبوں میں ڈال لیے۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، وزیر خارجہ

مریم نوز نے مزید کہا کہ کیا اسکردو کے کسی نوجوان کو نوکری ملی ؟ 50 لاکھ گھروں میں سے کوئی گھر ملا ؟ اب آخری دھکا گلگت بلتستان کی عوام ہی لگائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب گلگت بلتستان پر میٹنگ ہو رہی تھی تو وزیر اعظم ساتھ والے کمرے میں بیٹھے تھے۔ جو انسان اپنی عزت کی پروا نہیں کرتا وہ آپ کی عزت کا کیا خیال رکھے گا۔

install suchtv android app on google app store