گلگت بلتستان انتخابات کی گہما گہمی، امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے

گلگت بلتستان انتخابات کی گہما گہمی، امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے فائل فوٹو گلگت بلتستان انتخابات کی گہما گہمی، امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے

گلگت بلتستان انتخابات کی گہما گہمی،، انتخابی مہم میں تیزی آنے لگی، الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دئیے۔

بلاول بھٹو بھی آج گلگت بلتستان پہنچیں گے گلگت بلتستان انتخابات امیدواروں کی حتمی فہرست جاری۔ انتخابی مہم میں بھی تیزی آگئی۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو بلا، پاکستان پیپلز پارٹی کو تیر، پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر، پاکستان مسلم لیگ ق کو ٹریکٹر، جمعیت علماء اسلام (ف) کو کتاب اور اسلامی تحریک پاکستان کو دو تلواروں کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشان جاری کر دیئے گئے۔

گلگت بلتستان اسمبلی میں خواتین کی چھ اور ٹیکنو کریٹس کی تین نشستوں کے لئے ترجیحی لسٹ بھی جاری کی گئی۔

حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد مہم میں بھی تیزی آگئی ہے۔۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے بینرز جگہ جگہ آویزاں، امیدواروں کے پوسٹر لگا دئیے گئے ہیں۔

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی آج گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ جلسہ، کارنر میٹنگ اور اجلاس کی صدارت کر کے جیالوں کو خصوصی ٹاسک سونپیں گے۔

install suchtv android app on google app store