گلگت-بلتستان الیکشن؛ بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

 بلاول بھٹو فائل فوٹو بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت-بلتستان الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

بلاول بھٹو نے کراچی میں پریس کانفرنس کر کے گلگت-بلتستان الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ جن حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے ان کے نام یہ ہیں۔

جی بی ایل اے 1 گلگت 1 سے امجد حسین ایڈووکیٹ امیدوار ہونگے جبکہ جی بی ایل اے 2 گلگت 2 سے جمیل احمد امیدوار ہونگے۔

جی بی ایل اے 3 گلگت 3 سے آفتاب حیدر جبکہ جی بی ایل اے 6 ہنزہ سے ظھور کریم امیدوار ہونگے۔

جی بی ایل اے 7 اسکردو 1 سے سید مہدی شاہ، جی بی ایل اے 8 اسکردو 2 سے محمد علی شاہ اور جی بی ایل اے 9 اسکردو 3 سے وزیر وقار پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔

جی بی ایل اے 10 اسکردو 4  سے وزیر محمد خان اور جی بی ایل اے 12 اسکردو 6 سے عمران ندیم امیدوار ہونگے۔

جی بی ایل اے 13  استور 1  سے عبدالحمید خان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔

جی بی ایل اے 15 دیامر 1 سے بشیر خان، جی بی ایل اے 16 دیامر2 سے حاجی دلبر خان اور جی بی ایل اے 17 دیامر 3 سے عبدالغفار خان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔

جی بی ایل اے 19 غذر1 سے پیر جلال شاہ جبکہ جی بی ایل اے 21 غذر 3 سے ایوب شاہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔

جی بی ایل اے 22 گانچھے 1 محمد جعفر، جی بی ایل اے 23 گانچھے 2 سے غلام علی حیدر اور جی بی ایل اے 24 گانچھے 3 سے انجنیٸر محمد اسماعیل امیدوار ہونگے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کچھ حلقوں کے امیدواروں کے نام ابھی تک فائنل نہیں ہوئے ہیں ان کا اعلان بعد میں کر دیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store