گلگت بلتستان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 10 اسکولز بنائیں گے، فواد چوہدری

گلگت بلتستان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 10 اسکولز بنائیں گے، فواد چوہدری فائل فوٹو گلگت بلتستان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 10 اسکولز بنائیں گے، فواد چوہدری

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 10 اسکولز بنائیں گے۔

اسکردو میں جدید جیمز اینڈ منرلز کٹنگ لیبارٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان معدنیات سے مالا مال ہے۔

یہاں کی معدنیات پوری دنیا میں مشہور ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو چند ہفتوں اور مہینوں بعد پے در پے بڑی خوش خبریاں ملیں گی۔ گلگت بلتستان میں فور جی سروس کو متحرک کرنا ضروری ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ روزگار کی فراہمی کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شب کو فروغ دینا ہو گا۔ آج پاکستان کورونا سے نمٹنےکےلیے اشیا دیگر ممالک کو فروخت کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے ساتھ اُن کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسکردو میں جدید جیمز اینڈ منرلز کٹنگ لیبارٹری کا افتتاح بھی کردیا۔

install suchtv android app on google app store