گلگت بلتستان کے عوام کی خدمات پاکستان کےلئے بے مثال ہیں: جنرل احسان محمود خان

 فورس کمانڈر جنرل احسان محمود خان فائل فوٹو فورس کمانڈر جنرل احسان محمود خان

افواج پاکستان نے چلاس میں بھی آرمی پبلک اسکول کے قیام کا اعلان کردیا۔

فورس کمانڈر جنرل احسان محمود خان کہتے ہیں تعلیم کے شعبے میں جو سہولتیں پورے ملک میں میسر ہیں چلاس کے عوام کو بھی میسرآئیں گی، گلگت بلتستان کے عوام اپنے ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے مخلص ہیں۔

فورس کمانڈر جنرل احسان محمود خان کے اعزاز میں دیامر گرینڈ جرگے کی جانب سےالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نگران وزیر جنگلات مولانا سرور شاہ، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ر محمد خرم آغا، سیکریٹری انفارمیشن فدا حسین سمیت دیگر ایم شخصیات شریک ہوئیں۔

فورس کمانڈر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دیامر کے لوگ دیندار،جفاکش، محنتی، مہمان نواز اور سچے محب وطن ہیں، پاک فوج اس بات کی معترف ہے۔ دیامر اسلام اور پاکستان کا قلعہ ہے اور گلگت بلتستان کا گیٹ وے ہے، تاریخی حقائق سے روگردانی نہیں کی جا سکتی،یہاں کی تاریخ اور جغرافیہ ایک ہی لڑی میں پروئی ہوئی ہے۔

احسان محمود خان جنرل احسان محمود خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان اور اسلام سے محبت کا نتیجہ ہے کہ یہاں پر اتحاد و یگانگت کا دور،دورہ ہے۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ دیامر میں علم کی جڑیں صدیوں سے موجود تھیں جسکی آبیاری ناگزیر تھی، جس بناء پر آج علاقے میں علم کی روشنی پھیلی۔

install suchtv android app on google app store