قومی ایئرلائن نے سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بڑا فیصلہ لے لیا

قومی ایئرلائن نے سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بڑا فیصلہ لے لیا ہے فائل فوٹو قومی ایئرلائن نے سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بڑا فیصلہ لے لیا ہے

قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے سیاحت کے فروغ کے لیے کراچی سے اسکردو پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا، اس اقدام کے ذریعے سیاحوں کو زبردست سفری سہولت میسر آئے گی۔

کراچی سے اسکردو پرواز آپریٹ کر نے سے کراچی کے شہریوں خصوصی طور پر گلگت بلتستان کے رہائشیوں کو سفری سہولت میسر ہوگی، جبکہ گھومنے پھرنے اور سیرسپاٹوں کے شوقین شہری گلگت کے مختلف سیاحتی مقامات کے پر منفرد نظاروں سے لطف اندوز بھی ہوسکیں گے۔

پی آئی اے کی جانب سے کراچی سے اسکردو پروازیں چلانے کے حوالے سے کام شروع کردیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) پی آئی اے نے سیلز مینیجرز کو روٹ کو ممکن بنانے کی ہدایات کردی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسکردو کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریت ہوں گی، پی آئی اے اسکردو کے لیے ایئر بس 320 استعمال کرے گی، موسم کی خرابی کی صورت حال میں پرواز اسلام آباد اتاری جائے گی۔

install suchtv android app on google app store