گلگت بلتستان میں ملی یکجہتی کونسل کی تنظیم سازی کر دی گئی

گلگت بلتستان میں ملی یک جہتی کونسل کے عہدیداروں کا چناؤ کر لیا گیا فائل فوٹو گلگت بلتستان میں ملی یک جہتی کونسل کے عہدیداروں کا چناؤ کر لیا گیا

گلگت بلتستان میں ملی یکجہتی کونسل کے عہدیداروں کا چناؤ کر لیا گیا ہے۔ اسلامی تحریک کے شیخ میرزا علی کو صدر اور مشتاق ایڈووکیٹ کو جنرل سکرٹری منتخب کیا گیا۔

گلگت بلتستان میں تنظیم سازی سے متعلق ہونے والے اجلاس کی صدارت مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کی۔ اجلاس میں چودہ دینی تنظیموں کے رہنما شریک ہوئے۔ شرکاء نے ملی یکجہتی کونسل کی جی بی میں توسیع کو خوش آئند قرار دیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر اسلامی تحریک کے شیخ میرزا علی کو صدر اور مشتاق ایڈووکیٹ کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ جی بی میں امن کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی نے جو کام کیا، اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جی بی کے حقوق کے لئے ہر سطح پر کوششیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر لہو لہو ہے، پانچ اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا اور حکمرانوں کو جگایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store